ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاویری معاملے پردباؤبنانے کے لیے پانڈیچیری میں ایک روزہ بند

کاویری معاملے پردباؤبنانے کے لیے پانڈیچیری میں ایک روزہ بند

Thu, 12 Apr 2018 11:45:13    S.O. News Service

پانڈیچیری،11اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کاویری معاملے پرایک روزہ بند کے اعلان کی وجہ سے یہاں دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے۔پٹالی مکل کاچی(پی ایم کے )نے مرکز پر کاویری انتظام بورڈ (سی ایم بی )قائم کرنے کا دباؤ بنانے کے لیے دن بھر کے بند کا اعلان کیاہے۔حکام نے بتایا کہ بند کی وجہ پڈوچیری میں آٹو رکشہ اور نجی بس سروس متاثر ہوئی لیکن تمل ناڈو حکومت کی بسیں عام طورپر چل رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نجی اسکولوں نے بندکااعلان کیاہے جب کہ سرکاری اسکولوں میں حاضری بہت کم رہی۔دفاترمیں حاضری معمول رہی۔پولیس نے بتایا کہ ابھی تک کسی ناخوش گوارواقعہ کی خبرنہیں ملی ہے۔حکمراں کانگریس اوراس کے گٹھ بندھن اتحادی ڈی ایم کے نے بند کو اپنی حمایت دی ہے۔


Share: